Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میوات کی راجدھانی بڑکلی چوک پر" تنظیم فروغ اردو میوات" کے کارکنان کی میٹنگ منعقد

 میوات کی راجدھانی بڑکلی چوک پر" تنظیم فروغ اردو میوات" کے کارکنان کی میٹنگ منعقد

پلول میوات 14 مارچ

( مبارک میواتی آلی میؤ)

علاقہ میوات کی سرگرم تنظیم برائے فروغ اردو زبان میوات کے کارکنان کی اہم میٹنگ میوات کی راجدھانی بڑکلی چوک پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر جنید کی صدارت میں منعقد کی گئی،جس میں سینکڑوں محبان اردو نے شرکت فرمائی، مجلس میں اردو سے متعلق مختلف مسائل پر بحث ہوئی، ہریانہ میں اردو کو عوامی وسرکاری سطح پر اس کا واجب حق دلانے کے مقصد سے میوات کے سرکاری اسکولوں میں تینوں لیول پر اردو اساتذہ کی تقرری، اردو کی نئی اسامیاں منظور کرانے کے لئے محکمہ تعلیم کے ایم آئی ایس پورٹل پر اردو طلباء کی صحیح تعداد کو چڑھانے کے لئے، یوڈائس پرفورما میں اردو زبان کو تیسری زبان کے طور پر مینشن کرانے، علاقہ میوات میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلانے، ہریانہ اردو اکادمی کے دفاتر میوات، یمنا نگر، پانی پت میں کھلوانے، اسکول مینیجمینٹ کمیٹی کو فعال ومتحرک بنانے، دکانوں پر اردو میں شائن بورڈ لگانے، عوام کو اور بچوں کو اردو کے تئیں بیدار کرنے، اعلی حکام کو ضلعی انتظامیہ کے توسط سے آگاہ کرنے، و ہریانہ اردو اکادمی کے چیئرمین اردو داں شخصیت کو بنانے پر زور دیا گیا تھا، لیکچرار ڈاکٹر جنید احمد، لیکچرار صدیق احمد، لیکچرار ضیاء الحق،خالد حسین میواتی، رحیم الدین سمیت 



دیگر اہم شخصیات نے بھی اردو سے متعلق کئی اہم موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خالد حسین میواتی نے سابقہ کارگزاری پیش کی، جبکہ نجم الدین ٹپکن نے خرچہ کے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی، آخر میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر جنید احمد نے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ دس اپریل کو پونہانہ بلاک میں میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مجلس میں اردو اخبارات لگوانے پر بھی زور دیا گیا، وہیں مبارک آلی میؤ نے مجلس میں شریک کئی اہم شخصیات سے میوات کے الور سے شائع ہونے والے دو ماہی مجلہ پیام میوات کو سبھی محبان اردو تک پہنچانے کی اپیل کی اور ان حضرات نے اسکی تائید کرتے ہوئے لگوانے کی بھی بات کہی ہے، آج کی مجلس میں ڈاکٹر جنید اندھولہ، ارشد جمال ساکرس، ذاکر آکیڑہ، حارث بھادس، ڈاکٹر اشفاق عالم، برکت ملک، یوسف حیدر میواتی ندوی، ڈاکٹر ضیاء الحق پٹاکپور، عمران جیتاکا، مبارک چندینی، نجم الدین ٹپکن، نسیم احمد سنگیل، اصغر علی، صدیق احمد، اسلم گھاسیڑہ، خالد حسین گھاسیڑہ، سلیم احمد نوح، ریاض الدین نگینہ، سمیت سینکڑوں محبان اردو موجود رہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے