Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جو قوم اپنی تاریخ فراموش کردیتی ہے اسکا وجود خطرہ میں ہوتا ہے:ابو عاصم میؤ

 

جو قوم اپنی تاریخ فراموش کردیتی ہے اسکا وجود خطرہ میں ہوتا ہے:ابو عاصم میؤ


الور میوات 16 نومبر


مبارک میواتی آلی میو


جن لوگوں نے قلم کی طاقت و اہمیت کو سمجھا ہے ان ہی قوموں کا وجود باقی رہا ہے جو قومیں قلم کی اہمیت وافادیت سے نا آشنا ہو جاتی ہیں وہ اپنی پہچان کھو دیتی ہیں آج الور شہر کے قریب گاؤں پیلاکا میں دو ماہی رسالہ پیام میوات کے رسم اجرا کے موقع پر جمعیت اہل حدیث صوبہ ہریانہ، راجستھان کے صدر ڈاکٹر عیسی انیس، نے پروگرام میں بطور صدر خطاب فرماتے ہوئے مذکورہ باتیں ارشاد فرمائی نظامت کے فرائض جامعہ صدیقیہ عین العلوم نوح کے مہتمم مفتی تعریف سلیم ندوی نے انجام دیئے پروگرام کا آغاز مدرسہ وحدت العلوم پیلاکا کے طالب علم محمد شاہد کی قرآن پاک کی تلاوت و مدرسہ ھذا کے ہی طالب علم محمد واجد کی نعت پاک سے شروع ہوا، دو ماہی رسالہ کے مدیر مولانا توصیف، ابو عاصم میؤ نے میوات کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے رسالہ کے اغراض ومقاصد بھی بیان کئے، ابو عاصم میؤ نے سبھی موجود لوگوں سے رسالہ پیام میوات کی ممبر شپ حاصل کرنے کی درخواست کی اور کہا جو قوم اپنی تاریخ بھول جاتی ہے اسکا وجود خطرہ میں پڑ جاتا ہے ، وہیں میزبان مولانا حنیف مناکا نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مفتی تعریف سلیم ندوی نے دو ماہی رسالہ پر روشنی ڈالی اور رسالے کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹر عیسیٰ انیس خان نے کہا کہ رسالہ کی ہر طرح سے مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔صدیق احمد میؤ، مولانا داؤد، مفتی محمد تعریف سلیم ندوی، ابو عاصم، مولانا توصیف الحسن نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر قاری محمد راشد بڈیڈ، حافظ اکرام، مولانا یحییٰ نوح، قاری ارمان شہزاد پور، مولانا یوسف حیدر میواتی،مولانا دلشاد، سفیان سیف، مفتی یونس ساکرس ،سماجی کارکن مولانا صابر مظاہری ساکرس،مولانا داؤد بارہ، بی ایس پی لیڈر عمران خان، قاری شاہان،مولانا مشتاق، مولانا فیصل قاسمی،جناب قاری عبدالستارصاحب الحسینی مہتمم مدرسہ تجویدالقرآن الیاسیہ کھیڑی کیڑانیرمولاناایوب قاسمی نانگل میو سمیت سینکڑوں علماء کرام کے نام قابل ذکر ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے