Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اصلاح معاشرہ کی تحریک ہمیں اپنی ذات اور اپنے ہی گھر سے شروع کرنی ہوگی

 اصلاح معاشرہ کی تحریک ہمیں اپنی ذات اور اپنے ہی گھر سے شروع کرنی ہوگی

/مولانا محمود دمدنی




گروگرام 06 مارچ

مبارک آلی میو 


جامعہ اسلامیہ عربیہ چومامسجد گروگرام میں دستاربندی حفاظ کرام واصلاح معاشرہ کا پہلا تاریخی اجلاس جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا سید محمود اسعد مدنی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حفظ کی تکمیل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کرکے سائیکل جیسے انعامات سے بھی نوازا گیا اس موقعہ پر دارالعلوم دیوبند ، جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد اور جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ سمیت صحافت وادب سے جڑی شخصیات موجود تھیں ، دریں اثنا اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی نے حفظ کی تکمیل کرنے والے طلبہ ، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کو مبارکباد پیش کی نیز ناظمِ مدرسہ مولانا مفتی سلیم احمد قاسمی کی تعلیمی وملی کاوشوں کو سراہا ۔ مولانا مدنی نے مدارس اسلامیہ کی اہمیت وافادیت کے تناظر میں مسلم سماج کی بڑھتی ذمے داریوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ، انہوں نے کہا کہ ملت کے جگرگوشوں کو صرف مدارس و اسکول تک پہنچادینا کافی نہیں ہے بلکہ تعلیم کے ساتھ انھیں تربیت واخلاق کے زیور سے آراستہ کرنا بھی ہمارا دینی وملی فریضہ ہے تاکہ ہم اچھے اور انسانیت نواز شہری ہونے کا ثبوت دے سکیں ، مولانامدنی نے اصلاح معاشرہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خارجی مسائل سے زیادہ داخلی مسائل ہماری توجہ کے متقاضی ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ ہم اقتدار کے بدلنے اور خود بخود خارجی مسائل کے حل ہونے کی تو چاہت رکھتے ہیں لیکن اپنے اندرون کو بدلنے کیلئے کسی قیمت پر آمادہ نہیں ہوتے ، جبکہ کینہ ، حسد ، غیبت ، جھوٹ اور ایذا رسانی جیسے مسائل ہمارے گھر کی پیداوار ہیں لھذا اصلاح معاشرہ کی تحریک ہمیں اپنی ذات اور اپنے ہی گھر سے شروع کرنا ہوگی ۔ دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانامصلح الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں  کہا کہ قرآن ہمارے لئے دستور حیات ہے ہمیں اس کی تلاوت اور تدبر کے ساتھ اپنی زندگی کو قرآنی تعلیمات کے مطابق استوار کرنے کی ضرورت ہے ، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر مولانا یحی کریمی نے کہا جب تک قرآن وسنت سے ہمارا رشتہ مضبوط نہیں ہوگا دنیاوآخرت میں ظفریابی دیوانے کا بس خواب ہی ہوسکتا ہے، مولاناممتازاحمدقاسمی ،مفتی نوشاد عالم ، معروف صحافی ودودساجد وغیرہ نے بھی خطاب کیا ، قبل ازیں پروگرام کا آغازمدرسہ کے استاذ قاری فیروزاحمد کی تلاوت اور حافظ سلمان کی نعت پاک سے ہوا ، نظامت مولانا مبارک عالی میؤ نے کی جبکہ خطبۂ استقبالیہ کنوینر پروگرام مولانا مفتی سلیم احمد قاسمی نے پیش کیا اس موقعہ پر مفتی محمد ساجد کھجناوری مفتی محمداسامہ بنارسی شبیرشاد،قاری اسلم بڈیڈوی، ماسٹر قاسم، مولاناحسین رشیدی توفیق بھائی ، اعظم خان عابد حسین محمد فاروق اور کامل، مولانا صابر مظاہری، قاری زکریا، مولانا سہراب، مولانا نسیم، مولانا یحی، بھی موجود تھے ، صدرِ اجلاس مولانا محمود مدنی کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے