Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مقبرہ حضرت صوفی ظاہر پیر خانزادہ میواتی

مقبرہ حضرت صوفی ظاہر پیر خانزادہ میواتی



گاؤں "اُجینا" میوات کا ایک مشہور گاؤں ہے، اس گاؤں کا مشرقی حصہ اس خوبصورت مقبرہ کی جائے وقوع ہے، میوات (ہریانہ) کے ضلع نوح میں ہوڈل نوح روڈ پر لب سڑک واقع یہ خوبصورت مقبرہ ہمیں صدیوں سے ہمارے سنہری ماضی کی داستان سنا رہا ہے، قدیم زمانے میں یہاں اجینا نام کی ایک جھیل تھی، اسی جھیل کے نام سے یہ گاؤں مشہور ہوا، آج بھی بارش کے موسم میں اس گاؤں کا گرد و نواح مکمل طور پر پانی سے ڈھک جاتا ہے، قدیم زمانے میں آس پاس کے علاقوں کے لوگ اکثر یہاں تفریح کے لئے آتے تھے، اجینا کی 100٪ آبادی ہندؤوں پر مشتمل ہے، یہ خوبصورت مقبرہ ایک خانزادہ صوفی جاگیردار ناہر خان کا ہے جسے آج بھی مقامی لوگ ظاہر پیر کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ گاؤں اُجینا پر اس صوفی پیر بابا کی خصوصی برکت و دعاء ہے، یہ عظیم مقبرہ چھ فٹ اونچے پلیٹ فارم پر براجمان ہے، پلیٹ فارم کے گرد کئی گفائیں ہیں جو اس دور میں چلہ کشی کی غرض سے بنائی گئی ہونگیں، پلیٹ فارم کے اوپر مقبرے کا ایک بہت وسیع مربع ڈھانچہ ہے جس کے چہار اطراف میں اندر و باہر عمدہ پلستر کا کام ہے، ڈھانچے کے اوپر نچلی طرف اور گول اوپری حصے میں آکٹاگونل بیس پر ہیمسفریکل (نصف گول) دلکش گنبد ہے، مرکزی ڈھانچہ پتھروں سے بنا ہوا ہے جبکہ گنبد چھوٹی اینٹوں سے بنا ہوا ہے، اس ڈھانچے کی کاریگری اور فن تعمیر سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ 15 ویں صدی عیسوی کے آس پاس تعمیر کیا گیا تھا، اس کی تباہ شدہ حیثیت ہمیں خانزادگان کے سنہری دورِ حکومت کی عظمت کی کہانی سناتی ہے، صدیوں سے ویرانی کا شکار فن تعمیر کا یہ شاہکار اپنی ویرانی سے زیادہ ہماری غفلت پر نالاں ہے، نہ ہی حکومت اس طرف متوجہ ہوتی ہے اور نہ ہی مجرمانہ خواب و خاموشی میں محو ہم اہل میوات،

 ناصر حسین زکریا میو اُٹاوڑی



#The_tomb_of_Jaahar_Khanzada_Peer

Today I visited this beautiful historical monument during my journey to my ancestor's village named UTAWAR. This tomb is situated in a famous village of Mewat named UJINA. Ujina is a Village located on Hodal-Nuh road in Nuh district of Haryana. In Ancient time, Ujina was popular with the name of Ujina Lake as in rainy season it totally covered with water and people of nearby territories often came here for sightseeing. Ujina has 100% Hindu population. This beautiful tomb as said is of one Khanzada Jagirdar named "Nahar Khanzada" to which the locals call as Jaahar Pir Baba. It is said that the village UJINA has the special blessing of that Saint or Pir Baba. This big tomb is raised on about six feet high platform with caves surrounding the platform. Over the platform there is a very huge square structure with four side enclosures and fine plastering work. Over the structure there is a hemispherical dome on octagonal base in lower side and rounded upper portion. The main structure is built of stones while the dome is

built out of small bricks. By the workmanship and Architecture of the structure it can be concluded that it was built around 15th century AD. Its ruined position tells us the story Khanzada's greatness of their golden time. This masterpiece of architecture, which has been in desolation for centuries is displeasing and mournful on our negligence more than its desolation. The criminal negligence of Mewaties is certainly worse than the negligence of the Government of Haryana.


Nasir Husain Zakariya Utawari

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے