Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مدتوں رویاکریں گے جام وپیمانہ تمہیں

*مدتوں رویاکریں گے جام وپیمانہ تمہیں* 
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مولانامتین الحق اسامہ قاسمی'رح' بلاشبہ جمعیت علمائےہند کےنہایت فعال اور متحرک رہنماتھے,ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا. مولاناکی جدائی کاصدمہ ہی کیاکم تھاکہ وہ میوات کی نہایت قابلِ فخر اورسراپاتحریک شخصیت,جمعیت علمائےہندمیوات کےسابق صدر اور فدائےملت مولانا سیداسعدمدنی کےخلیفۂ مجاز حضرت مولانا 
*عبدالرحیم خاں بڈیدوی* 
(متوفیٰ:25مئی 2013ء)
کی جدائی کےغم کو بھی تازہ کرگئے, دراصل آج مولانا بڈیدوی کے پوتے مولانا زاہدالحسینی نےایک تصویربہیجی ہے,جس میں مولانا بڈیدوی دائیں طرف جبکہ مولانااسامہ قاسمی بائیں طرف نمایاں نظرآرہےہیں,ہردو حضرات نےجمعیت علمائےہند کے پیلٹ فارم سے جو دینی خدمات انجام دیں ہیں,ان کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا,حقیقت تو یہ ہے کے ان جیسے لوگ مرنے کےبعدبھی زندہ رہتےہیں,  
 بارگاہ ایزدی میں ہم دعا گو ہیں کے اللّٰہ تعالی ہمارےان دونوں اکابرکی خدمات کوقبول کرے,ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ہمیں ان کےنقشِ قدم پرچلنےکی توفیق دے,آمین- 
(🖋توصیف الحسن خان میواتی الہندی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے