Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

موجودہ دور میں انٹر نیٹ انسانی زندگی کا ایک لازمی جز ہے

 جس دور میں ہم سانس لے رہے ہیں وہ نت نئی ایجادات واختراعات کا دور ہے۔جو چیزیں آج تک طلسماتی اور قول محال سمجھی جاتی تھیں ،سائنس اور ٹکنالوجی نے اسے سچ کر دکھایا ۔موجودہ دور میں انٹر نیٹ انسانی زندگی کا ایک لازمی جز و بن چکا ہے۔ماضی کا انسان اپنے خیالات و جذبات کا بیان خطوط کے ذریعہ کیا کرتا تھا ۔اس کے بر عکس آج بلاگس،فیس بک، ٹوئیٹر اور واٹس ایپ کے ذریعہ پیغام کی بآسانی ترسیل ممکن ہے۔اطلاعاتی انقلاب نے کائناتی نظام کو سائبر ایج میں منتقل کر دیا ہے ۔جہاں معلومات کا لامتناہی انبار موجود ہے۔اس سائبر اسپیس میں ڈیجیٹل لائبریریز ،انسائیکلو پیڈیا،اخبارات و رسائل،ویب سائٹس،بلاگس اور ای کتب موجودہیں۔جو اردوادب کی ترویج و اشاعت میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں اور ثقافتی قدروں کو محبان اردو کے علاوہ ان حلقوں سے بھی جوڑتی ہیں جو بالعموم غیر اردو داں طبقہ ہے۔دوسری طرف یہ ذرائع اردو رسم الخط کے فروغ میں بھی مثبت کردار اد ا کر رہے ہیں 

اردو کی ترویج و اشاعت کے جدید ذرائع میں ایک اہم ذریعہ’’ یوٹیوب ‘‘بھی ہے۔یوٹیوب ویڈیوز پیش کرنے والی ایک ویب سائٹ ہے جہاں صارفین اپنی ویڈیوز پیش کر سکتے ہیں ۔پے پال

(Paypal)کے تین سابق ملازمین اسٹیو چین(Steve chen),چاٹ ہرلی (ChadHurley ) ,جاوید کریم(Jawed karim)نے فروری 






2005میں اس کی بنیاد ڈالی ۔2006 میں ’گوگل ان کارپوٹیڈ‘نے1.65ارب ڈالر کے عوض یوٹیوب کو خرید لیا اور اب یہ گوگل کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کر رہاہے ۔اس کے صدر دفاتر ’سان برونو‘ ’کیلیفورنیا ‘اور’ امریکہ‘میں واقع ہے۔یو ٹیوب صارفین کی ویڈیو دکھانے کے لئے ’’فلیش ویڈیو ٹکنا لوجی‘‘کا استعمال کرتا ہے۔یوٹیوب انگریزی کے علاوہ ۱۶ سے زائد زبانوں میں سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں سے ایک اردو زبان بھی ہے ۔یو ٹیوب نے اپنے چودہ سالوں میں اردو کی ترویج و اشاعت میں اہم رول ادا کیا ہے ۔یوٹیوب پر اردو کے بے شمار چینلز ہیں مثلا کتاب ماضی ،شعر و نغمہ،اردو پوائنٹ،الفاظ کا جادو،ہاٹ کیک، رنجش ڈاٹ کام،باز گشت،انجمن ترقی ہند،جشن ادب اور جشن ریختہ وغیرہ۔ان چینلز پر روزانہ اردو سیکھنے سیکھانے کے متعلق سیکڑوں ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور اردو شاعری اور نثر کے بے شمار نمونے ڈالے جاتے ہیں ۔مشہور زمانہ چینل ’’اردو ادب‘‘پر اردو قواعد ،محاورے ،لفظ و معنی کی بحث،اردو کے سفر نامے،خطوط نگاری، مثنوی اور مشہور خاکوں وغیرہ کا خلاصہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اردو ادب کے طلبا و طالبات کے نیٹ ،جے آر ایف کی تیاری کے لئے بھی مواد فراہم کیا جاتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے