Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مرقع الور PDF

 جناب منشی محمدمخدوم تھانوی کی دو کتابیں:(1)مرقعِ الور, اور(2)"ارژنگِ تجارہ"میو,میوات پراہم بنیادی مآخذ کی حیثیت رکھتی ہیں, یہ کتابیں آج سےڈیڑھ سوسال پہلےشایع ہوئی تھیں اورعرصہ ہائےدراز سےبالکل نادرونایاب تھیں, یہ کہیں سےدیکھنے کوبھی نہیں ملتی تھیں, میں خود گزشتہ 30-35سال سےان کتابوں کی تلاش میں سرگرداں تھا, آج مجھے"مُرقع ِاَلْوَر"کوپاکرکس قدر خوشی ہوئی ہے, بیان نہیں کرسکتا, شکریہ کے کلمات کی ادائیگی کو میں اپنا فرض سمجھتا ہوں،جوشخصیتیں اس کتاب کی فراہمی کاباعث بنی ہیں, وہ پہلےبھی ہمارےدلوں میں بستی ہیں, لیکن ان کتابوں کی فراہمی نےتواظہارِاحسان مندی اور شکرگزاری پرمجبور کردیاہے,یہ شخصیتیں کسی بھی تعریف وتعارف کی محتاج نہیں مگر میرا فرض ہے کہ ان کا مختصر سا تعارفی خاکہ رقم کرکے دلی شکریہ اداکروں۔
محترم المقام جناب ڈاکٹر مفتی محمد مشتاق تجاروی (دہلی) کا شمار برصغیر(ہند و پاک) کے بڑےمحققین میں ہوتا ہے۔ تجاروی صاحب کی 30سےزیادہ تحقیقی کتب شائع ہو چکی ہیں،گزشتہ سال ان کی ایک اہم کتاب "غالب اورالور"شایع ہوئی ہے. جبکہ وہ تاریخ میوات کےکئی اہم پہلوؤں پرہنوز کام کررہے ہیں,ان کی اس سلسلہ کی دو کتابیں(1)"تاریخ تجارہ",اور(2)"تذکرہ مجاہدِمیوات مولانا محمدابراہیم خان الوری"زیرطبع ہیں.جبکہ وہ میو, میوات پرایک  موضوعاتی تحقیقی مجلہ"نیاسویرا"بھی شایع کرتےہیں, یہ رسالہ اردو اورہندی دونوں زبانوں میں بیک وقت نکلتاہے,
   محترم المقام جناب شبیراحمد خان میواتی( لاہور ) تمام عمر تحقیقی  کام کیا،موصوف کی ایک درجن سےزیادہ کتابیں شایع ہوچکی ہیں,وہ ایک تحقیقی مجلہ سہ ماہی "نقوش میوات"بھی شایع کرتےرہےہیں, جبکہ حال میں انہوں نے"الکلام" کےنام ایک معیاری مجلےکااجرا کیاہے, جس کاپہلا شمارہ" مولاناپیرجمیل احمدمیواتی دہلوی نمبر"کےطورپرشایع ہواہے, ان کی اصل پہچان "مصنف گر"کی ہے,ان کانام برِصغیر کےعلمی وتحقیقی دنیامیں بڑے احترام سے لیا جاتا ہے.
 عزیزی توصیف الحسن میواتی الہندی مذکورہ دونوں قابل قدروتوقیر شخصیتات کی سرپرستی ونگرانی میں میوات کےعلمی وتحقیقی سرمایہ کومحفوظ اورعام کرنےکےلیےجوکاوشیں کررہےہیں,اس سےجی بہت خوش ہے,ان کی مساعی سےجلدہی تھانوی صاحب کی دوسری نایاب کتاب"ارژنگِ تجارہ"بھی آپ کی دسترس میں ہوگی, وہ شکریہ سےزیادہ دعاؤں کامحتاج ہے, دعاہےکہ اللّہ تعالیٰ اصحابِ ثلاثہ کو"مرقع الور" اور"ارژنگِ تجارہ"کی فراہمیں پراجرِ عظیم سے نوازے,آمین.
*✍🏻ابو عاصم میو* ( میوات,بھارت )

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے