Ticker

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مِلّتِ راج شاہی PDF

 میواتی حضرات ضرور پڑھیں،ایک دلچسپ تاریخی حقیقت،

جو قومیں اپنے بزرگوں کے کارناموں کو بھول جاتی ہے دائمی پستی و ذلت ان کی تقدیر بن جایا کرتی ہیں. میوات جہاں سورماؤں و بہادروں کی جنم استھلی رہی ہے وہیں اس زمین کو اولیاء  اللہ و صوفیاء کا مولد و منشأ اور جائے قیام رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے. بقول علامہ اقبال رح
نہیں فقر و سلطنت میں کچھ فرق ایسا
وہ نگہ کی تیغ بازی یہ سپہ کی تیغ بازی
دار العلوم دیوبند کے تصوری خاکے اور یکے از بانیان دار العلوم دیوبند حضرت قطب الأقطاب میاں راج شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت الحاج محمد عابد حسین کے تعلق سے بہت کچھ پڑھا اور سونا ہوگا کہ دار العلوم دیوبند کا تصوری خاکہ سر زمین سوندھ شریف میوات میں تیار ہوا اور میاں راجشاہ رحمۃ اللہ علیہ کے ایماء پر حاجی محمد عابد حسین رح نے دار العلوم کی ابتداء دیوبند کی جامع مسجد میں فرمائی،
حضرت میاں راج شاہ رحمۃ اللہ علیہ قادری سلسلے کے ایک بہت بڑے شیخ تھے، حضرت شاہ اسماعیل شہید مہمی روہتکی رح کے آپ خلیفہ اور حضرت شاہ عبد العزیز رح محدث دہلوی کے تربیت یافتہ تھے، میوات، دہلی اور یوپی کے علاوہ بہت سے علاقوں میں آپ نے فیضان ربانی سے لوگوں کو مستفید اور تشنگان سلوک و طریقت کو سیراب فرمایا، عوام تو عوام.. خواص میں بھی آپ کے مریدین کی ایک کثیر تعداد تھی،
ایک ایسی ہی کتاب جس میں حضرت قطب الأقطاب میاں راج شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی مکمل حالات زنگی ملفوظات و کرامات پر زمانہ  قدیم میں  لکھی جانے والی کتاب
 *" مِلّتِ راج شاہی"*
پی ڈی ایف فائل کی صورت میں عام کردی گئی ہے
ایک اور بات واضح کرتا چلو کے اس کتاب کے حصول میں ہم ابو عاصم میو کے شکر گزار ہیں  محترم نے اپنی لائبریری سے *"مِلّتِ راج شاہی"* کا قدیم نسخہ ہم تک ارسال کیا کے اس کی بھی پی ڈی ایف فائل تیار ہونی چاہئے. تشکر
میو قوم کا تحقیقی و تصنیفی ادارہ
*تاریخِ میوات آفیشل*
(توصیف الحسن میواتی الہندی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے